اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید، 1100 سے زائد زخمی

غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 

فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے 15 افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس  کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے  100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔






Comments are Closed