Main Menu

اشرف غنی دوسری مرتبہ بھی افغانستان کے صدر منتخب

کابل: افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت صدر اشرف غنی 51 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ’انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن‘ نے 28 ستمبر کو ملک بھر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، صدر اشرف غنی کو 9 لاکھ 23 ہزار 868 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف عبداللہ عبداللہ 7 لاکھ 20 ہزار 990 یعنی 39 فیصد ووٹ ہی لے سکے جب کہ گلبدین حکمت یار 70 ہزار 243 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔






Comments are Closed