Main Menu

افغانستان میں ہیلی کاپٹر تباہ 02 امریکن فوجی ہلاک ہو گئے

افغانستان میں امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کو تکنیکی خرابی قرار دیا ہے جب کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی امریکی فوجی اہلکار مارے گئے ہیں، امریکی فوجیوں کے انخلا تک ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، حملے میں 5 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔ طالبان جنگجو افغان فوجیوں کا اسلحہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ افغان فوج نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت طالبان کے چنگل سے دو غیر ملکی پروفیسرز کو آزادی مل گئی ہے جب کہ بدلے میں انس حقانی سمیت 3 طالبان رہنما افغان جیل سے رہا ہوکر قطر پہنچ گئے تاہم امن کی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔






Comments are Closed