Main Menu

امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کا لائسنس جاری کردیا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پاؤر پلانٹ کا لائسنس جاری کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی میں قائم ہونے والے البرکہ پاؤر پلانٹ کے چار ری ایکٹر ہوں گے اور اس سے 56ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ پلانٹ کورین الیکٹرک پاؤر کارپوریشن(KEPCO) کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

امارات کی فیڈرل اتھارٹی فور نیوکیلیئر ریگولیشن کے نائب چیئرمین حماد الکعبی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پلانٹ چلانے کے لیے نواہ انرجی کمپنی کو 60سال کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

اس پلانٹ کا آغاز 2017میں ہونا تھا تاہم اس میں کئی بار تاخیر ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وضاحت کی جاچکی ہے کہ جوہری پاؤر پلانٹ شفاف، محفوظ اور صرف سویلین استعمال کے لیے ہے۔






Comments are Closed