امریکا میں ایشیائی باشندے كو طیارے سے گھسیٹ كر نكال دیا گیا

واشنگٹن: 

امریکی ائیر لائن کی پرواز سے مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے طیارے میں  سوار كیا گیا اور جہاز روانگی سے قبل عملے نے چینی مسافر کو باہر نکال دیا۔

امریكی میڈیا كے مطابق یونائیٹڈ ائیر لائن کی پرواز3411 میں مسافر كو گنجائش سے زائد بكنگ كركے طیارے میں  سوار كیا گیا تاہم روانگی سے قبل عملے نے 4 مسافروں كو اترنے كا حكم دیا جس میں سے ایک مسافر نے اترنے سے انكار کردیا جس پر عملہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بلاکر مسافر كو گھسیٹ كر طیارے سے باہر نكال دیا، سیكورٹی اہلكاروں  كے اس رویے پر جہاز میں موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے۔

پولیس کی جانب سے ایسا کرنے کے بعد واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ مسافر کے ساتھ نامناسب رویہ اپنے پر چین میں سوشل میڈیا پر مذکورہ ایئرلائن کے بائیکاٹ کی تحریک بھی شروع ہوچکی ہے۔






Comments are Closed