امریکا کا پاکستان پر افغانستان میں شراکتی کردارکے لیے زور

اسلام آباد: 

امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اس کے ساتھ شراکت داری سے افغانستان میں امن کے ہدف کے حصول کیلئے بامعنی کردارادا کرسکتا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات جنوبی ووسطی ایشیاء کیلئے قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایمبیسیڈرایلس جی ویلز نے پاکستان کادورہ مکمل کرنے پراور پاکستانی سیاسی وعسکری حکام سے دوطرفہ ملاقاتوں میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ افغانستان میں شراکت داری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔






Comments are Closed