امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

واشنگٹن:
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کونیا وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کونیا وزیر خارجہ مقررکردیا ہے، مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اب مائک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ ایک بہترین خدمات فراہم کریں گے جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے خدمات انجام دی تھیں۔امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
Related News

نیب کا شیریف فیملی کے اثاثے منجمند کرنے کا حکم
نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائدRead More

نواز شریف کی طبیعت بہت خراب ہے، علاج کے لیے فوراً باہر بھیجنا چاہیے، مریم نواز
چوہدری شوگر ملز کیس کے سماعت کے دوران مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں تاہمRead More
Comments are Closed