اپوزیشن کی درخواست منظور؛ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اورارکان کو بھجوا دی گئی ہے جب کہ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر چلے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا اور پی ٹی آئی کیخلاف کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا، رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس 5 سال سے چل رہا ہے، فیصلہ ہو گیا تو پی ٹی آئی اور اس کی حکومت ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف کارکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں ای سی پی میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کیا تھا۔ان کا موقف ہے کہ کہ پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیر قانونی طریقے سے پی ٹی آئی ورکرز کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔
Related News

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے، مریم اورنگزیب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمیRead More

اپوزیشن کی درخواست منظور؛ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ
اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اورارکان کو بھجوا دی گئی ہے جب کہRead More
Comments are Closed