ایرانی حملوں میں 50 امریکی اہلکاروں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون کا اعتراف

واشنگٹن: پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں 50 اہلکاروں کو دماغی چوٹیں آئی ہیں اور ان میں سے اکثر تاحال زیر علاج ہیں۔
امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تھامس کیمپبیل نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں سے متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کو شدید دماغی چوٹیں آئی ہیں اور وہ سر درد، چکر آنا، متلی ہونا اور روشنی سے حساسیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ جن میں سے اکثر کا علاج ہوچکا ہے تاہم 15 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل تھامس کیمپبیل نے بتایا کہ 18 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی اور ایک کو کویت بھی بھیجا گیا جب کہ 31 اہلکاروں کا علاج عراق میں ہوا اور وہ ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملے پر پالیسی بیان میں امریکی فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کی تھی تاہم بعد میں پینٹاگون نے 31 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا تھا۔
Related News

آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑ دیں، ٹرمپ انتظامیہ کا حکم
واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹRead More

او آئی سی کا بھارت سے کشمیرمیں لاک ڈاؤن ختم اور گرفتارشہری رہا کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: او آئی سی رابطہ گروپ نے عالمی برادری اور بھارت پر مقبوضہ کشمیرRead More
Comments are Closed