ایران نے پہلا فوجی سٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا

تہران: ایران نے ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ مدار پر بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو سطح زمین سے 425 کلو میٹر کی دوری پر مدار میں چکر لگا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صحرائی علاقے سے قصد لانچرز کے ذریعے سطح زمین کے قریب مدار میں پہلا ملٹری سٹیلائٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ’’نور‘‘ نامی ملٹری سٹیلائٹ کو پاسداران انقلاب نے مدار میں بھیجا اور اس موقع پر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ یہ ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ ہے جو مدار تک پہنچا۔
ادھر پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں سٹیلائٹ کی لانچنگ کو تاریخی کامیابی قرار دیتے کہا گیا ہے کہ نور سٹیلائٹ سطح زمین سے 425 کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے اور کامیابی سے چکر لگا رہا ہے۔ امریکی جارحیت کو دیکھتے ہوئے سٹیلائٹ تجربہ ناگزیر ہوگیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے فوجی سٹیلائٹ کو مدار پر بھیجنے کو ایران کی اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی قرار دیتے ہوئے ایران کو باز رہنے کی دھمکی بھی دی جس پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری اور رواں سال فروری میں بھی ایران زمین کے گرد مدار پر سٹیلائٹ بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن دونوں مرتبہ ناکامی کا سامنا رہا تھا۔
Related News

آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طالبعلم امریکا چھوڑ دیں، ٹرمپ انتظامیہ کا حکم
واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹRead More

او آئی سی کا بھارت سے کشمیرمیں لاک ڈاؤن ختم اور گرفتارشہری رہا کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: او آئی سی رابطہ گروپ نے عالمی برادری اور بھارت پر مقبوضہ کشمیرRead More
Comments are Closed