ایمونیئل میکخواں فرانس کے نئے صدر منتخب

پیرس: 

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمونیئل میکخواں واضح اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخاب کے لئے قوم پرست خاتون سیاست دان مارین لی پین اور اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمونئیل میکخواں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی تاہم دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹرز کی بھاری تعداد نے میکرون کے حق میں ووٹ دیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 65.3 فیصد رہا جو گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں کم ہے اور 25 فیصد ووٹرز غیر حاضر رہے۔






Comments are Closed