Main Menu

بنگلہ دیش میں دو ریل گاڑیوں میں خوفناک تصادم 15 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ

ڈبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دو ریل گاڑیاں ٹریک کی تبدیلی کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور مسافر اندر پھنس گئے۔ رات گئے ہونے والے تصادم کے وقت مسافر سو رہے تھے۔

ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کے خوفناک حادثے میں کم سے کم 15 مسافر ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 13 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تصادم ایک ٹرین کے ٹریک کی تبدیلی کے بعد سگنل پر نہ رکنے کے باعث ہوا۔

ہیوی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا گیا اور ریلوے ٹریک کو کلیئر کروایا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد ڈھاکا اور دوسرے مشرقی اضلاع کے درمیان ریلوے سروس معطل کردی گئی ہے۔ امدادی کاموں میں فوج، فائر بریگیڈ، بارڈر فورس اور میونسپل اداروں نے حصہ لیا۔ حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔






Comments are Closed