Main Menu

بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کا جواب دیا جائے گا، وزیرخارجہ

وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے 3 دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے جب کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا اور پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں اور بھارت کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔






Comments are Closed