Main Menu

ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم، 18 افراد ہلاک

استنبول : ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکی کے صوبائی گورنرز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ملاتیا صوبے میں بھی زلزلے سے کئی افراد مارے گئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عراق، شام، لبنان اورترپولی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔






Comments are Closed