Main Menu

خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی کی تحقیقات روکنے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ایف آئی اے تحقیقات روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اور دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گی۔

واضح رہے پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی ارٹی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کرچکی ہے۔






Comments are Closed