دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امام کعبہ

لاہور: 

امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم آل طالب کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نماز فجر کی امامت کے بعد اپنے بیان میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اللہ پاکستان کو ہر قسم کی برائیوں اور شر سے محفوظ رکھے اور امت مسلمہ کی حفاظت فرمائیں۔






Comments are Closed