Main Menu

دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی برتری

نئی دہلی: بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کودوسری جماعتوں پربرتری حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کو50 سے زیادہ سیٹوں پرسبقت حاصل ہے۔

دہلی میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 36 سیٹیں درکارہیں۔ اگر عام آدمی پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ لگاتارتیسری باردِلی میں حکومت بنائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے اپنے کام کے نام پر ووٹ مانگے تھے جبکہ بی جے پی نے دِلی کے مسائل سے زیادہ ملکی مسائل کواٹھایا۔

بی جے پی نے دلی کے الیکشن جیتنے کےلیے کافی کوشش کی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی و وزیر داخلہ امت شاہ نے پارٹی کی جیت کویقینی بنانے کے لیے انتخابی مہم میں شرکت کی تھی۔






Leave a Reply