Main Menu

ساؤتھ ایشین گیمزکے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 0-6 سے شکست دیدی

گوہاٹی: ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت میں جاری ساؤتھ ایشن گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی بھرپور دفاعی انداز اختیار کیا اور کھیل کے دونوں ہاف میں بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع فراہم نہیں کیا جس کے سبب وہ ایک گول بھی جال تک نہیں پہنچاسکے اور پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

واضح رہے پاکستان نے پچھلے میچ میں بھارت کو ایک مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔






Comments are Closed