شام پر حملے کے سنگین نتائج ہونگے، روس کی امریکا کو پھر وارننگ

ماسکو / ادلب / دمشق: 

 روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے امریکا کو شام پر حملے کے سلسلے میں ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکا کا حملہ ناقابل قبول ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر دہشت گردوں کے حامی ممالک برہم ہیں اور امریکا دہشت گردوں کے ہاتھوں جزوی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے جو ناقابل قبول ہے، انھوں نے کہا کہ امریکا بہانے کی تلاش میں ہے تاہم روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ شام پر حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

دریں اثنا شام میں روسی بمباری اور داعش کے راکٹ حملے میں مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے، ادلب میں واقع کیمپ پر روسی فضائیہ کی بمباری سے 10 شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔






Comments are Closed