Main Menu

شہزادہ فیصل بن عبداللہ سعودی عرب کے نئے وزیرخارجہ مقرر

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن عبداللہ آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔

شہزادہ فیصل نے پچھلے کچھ مہینوں سے جرمنی میں سعودی سفیر اور اس سے قبل واشنگٹن سفارتخانے میں سیاسی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔واضح رہے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی۔






Comments are Closed