Main Menu

شہزادہ چارلس کو 104 ملین پاؤنڈز کی جعلی پیٹنگز فروخت

مصوری کو دل و جان سے چاہنے والے شہزادہ چارلس ’واٹر کلر پینٹنگ‘ کے دیوانے ہیں، انہوں نے اپنے نام سے منسوب ’ڈمفرائز ہاؤس‘ میں مصوری کے کئی شاہکار نمونے آویزاں کر رکھے ہیں اس کے علاوہ وہ ’رائل واٹر کلر اکیڈمی‘ کے ممبر بھی ہیں تاہم اس بار وہ چوک کھا گئے۔

شہزادہ چارلس کے فاؤنڈیشن نے بینک سے دیوالیہ ہونے والے تاجر جیمز اسٹنٹ سے فرانس کے شہرہ آفاق مصور پکاسو کی پینٹگز 104 ملین برطانوی پاؤنڈز میں خریدیں اور کچھ عرصے تک یہ تصاویر ڈمفرائز پاؤس کی زینت بھی بنی رہیں تاہم ماہرین نے تصدیق کے بعد ان پیٹنگز کو جعلی قرار دے دیا، اسکینڈل کے بعد ان تصاویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔






Comments are Closed