Main Menu

عالمی اختراتی ایوارڈ امریکہ میں مقیم پاکستانی کے نام

امریکا میں سینٹ جون یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری خبر میں کہا ہے کہ پروفیسر سید احمد کمپیوٹرسائنس، ریاضی اور سائنسی علوم کے ماہر اور ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس پروگرام کے سربراہ ہیں۔ غیرمعمولی اعزاز اپنے نام کرنے پر ڈاکٹر بخاری نے بتایا، ’ میں آئی ای ای ای کا شکرگزار ہوں جس نے میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ یہ شاندار ایوارڈ ایک جانب تو میرے لیے باعثِ فخر ہے تو دوسری جانب ایک عظیم ذمے داری بھی ہے۔‘
ڈاکٹر بخاری اس سے قبل ییل یونیورسٹی سے وابستہ تھے اور وہ اس سال ستمبرمیں سینٹ جان یونیورسٹی آئے جہاں وہ ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس کورس کے سربراہ منتخب ہوئے۔ اس پروگرام میں صحت، کمپیوٹرسائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سمیت بہت سے علوم پڑھائے جاتے ہیں جن کا آپس میں باہمی تعلق بنتا ہے۔






Comments are Closed