Main Menu

عالمی بینک اور پاکستان کے مابین ہوا سے بجلی بنانے کا منصوبہ مکمل

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی بینک اور آئی ایف سی پاکستان کو ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے 45 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے، معاہدے پر پاکستان اور عالمی بینک حکام کی جانب سے دستخط کردیے گئے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہوا سے بجلی بنانے کے 6 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کردیے، یہ منصوبے 310 میگاواٹ کے ہیں جو کم لاگت کی بجلی پیدا کریں گے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے عالمی بینک اور آئی ایف سی کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مشکور ہیں، عالمی بینک، آئی ایم ایف ترقیاتی مقاصد پرعمل درآمد میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں






Comments are Closed