عوام کا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا، شہباز شریف

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ اب آئی ہے، عمران خان کی کنٹینر کی سیاست آج یہاں دفن ہورہی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، جب تک ملک کی عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کوآزادی مارچ سے بڑی چڑ ہے، کنٹینرسیاست عمران خان نے شروع کی تھی، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا یہاں لوگ بے روز گارہورہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، 22 کروڑعوام کی چیخیں نکل گئیں آج عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہئے۔
Related News
سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوںRead More

پاکستان میں گَدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ برس کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کاRead More
Comments are Closed