مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 38 زخمی

مقبوضہ بیت القدس:
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی پرامن فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ اوردھاتی گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں 38 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے سے شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔
ہلال احمرفلسطین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارج کیاجبکہ قابض فوج نے براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ سے مظاہرین کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔ کئی گولے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر اور قریبی کھیتوں میں گرے۔ شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مرکز پر بھی بمباری کی۔ کئی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Related News

لبنانی حکومت مظاہروں کے سامنے نہ ٹھہر سکی، وزیر اعظم مستعفی
بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں قیامت خیز دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حالRead More

جنوبی کوریا کا دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ
سیول: جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا۔ غیرملکیRead More
Comments are Closed