ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: 

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ملالہ کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں جہاں سے وہ فیملی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان کی ساڑھے 5 سال بعد پاکستان آمد پر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، ماروی میمن اور ملالہ یوسفزئی کے والدین بھی شریک تھے۔

ملالہ یوسف زئی کو صرف 17 سال کی عمر میں 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا، وہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔






Comments are Closed