منگل کو نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوںگے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے اور انہیں لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگل کی صبح لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز نے نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے، اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے جب کہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے بھی ادویات دی جا رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں تاہم دعا کریں کہ نواز شریف کا سفر بخیر رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
Related News

پاکستانی ادویاتی سپلیمنٹ کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ
کراچی: پاکستان میں تیارکردہ ادویاتی سپلیمنٹ بچوں اور بڑوں میں فولاد کی کمی دور کرنےRead More

خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی کی تحقیقات روکنے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہRead More
Comments are Closed