Main Menu

نواب ثنااللہ زہری بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نواب ثنااللہ زہری بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلی منتخب ہوگئے۔

مری معاہدہ کے تحت وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار نواب ثنااللہ زہری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے مقابلے میں کسی بھی جماعت کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور اس طرح نواب ثنااللہ زہری صوبے کے نئے وزیراعلی منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نواب ثنااللہ زہری نے اعتماد کا ووٹ حاصل کئے جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان طے پانے والے مری معاہدے کے تحت وزیراعلی عبدالمالک بلوچ کی حکومت کی آدھی مدت 4 دسمبر کومکمل ہوئی جس کے بعد باقاعدہ طورپرانہوں نے کل اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کے حوالے کیا اوراب وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواربقایا آدھی مدت پوری کریں گے۔






Comments are Closed