نواز شریف کی طبیعت بہت خراب ہے، علاج کے لیے فوراً باہر بھیجنا چاہیے، مریم نواز

چوہدری شوگر ملز کیس کے سماعت کے دوران
مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں تاہم نواز شریف کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا جب کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 22 نومبر تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحب زادی مریم نواز اور یوسف عباس کو 22 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، انہیں علاج کے لیے فوراً باہر بھیجنا چاہیے
« پنجاب میں 20 کلو آٹا 808 اور چینی 70 روپے فی کلو بکے گی (Previous News)
Related News
سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوںRead More

پاکستان میں گَدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ برس کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کاRead More
Comments are Closed