واپڈا کے چھب سب ڈویژن پر مثبت پیش رفت ۔ملہو والی سے جنڈ اور نلہڈ چھب روڈ پربھی کام شروع کر وائیں گے۔ ملہو والی سے میرا شریف تک سڑک بنے گی جس کو آگلے مرحلے میں چکی، بروالہ ، ہدو والی سے انجرا تک بڑھایا جائے کیا جائیگا

چھب اٹک ۔ انجینیر عثمان گل خٹک نمائندہ افروایشیاء نیوز اج یونین کونسل چھب کے نوجوان کونسلر جناب آصف نے ہمارے نمائندے انجینیر عثمان گل خٹک کے ہمراہ جناب ملک ریاض الدین صاحب سے ملہووالی یونین کونسل میں ملاقات کی .اس ملاقات کا مقصد واپڈا چھب سب ڈویژن پر مثبت پیش رفت اور علاقہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلاتسے آگاہی حاصل کرنا تھا.

ناظم صاحب حسب توقع اپنے دفتر یونین کونسل ملہووالی میں ملے نائب ناظم جناب ملک شکیل اور کونسلرز کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی. اور مصالحتی عدالت خانگی معاملات پرفریقین کے بیانات قلمبند رہی تھی موقع میسر آتے ہی کونسلر جناب آصف نے ناظم صاحب سےواپڈا سب ڈویژن کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق دریافت کیا۔ ملک ریاض الدین صاحب نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں انشاء اللہ جلد خوشخبری سننے کو ملے گی.چیرمن صاحب نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کے چیرمین کا انتخاب ہونے والا ہے جس کے بعد سڑکوں کی مرمت اور دیگر عوامی ضرریات کیلیئےترقیاتی فنڈز جاری ہوجائینگے.انہوں نے بتایا کہ نے سب کونسلرز سے مشورہ کرکے اپنی ترجیحات متعین کر لی ہیں۔ تاکہ جب فنڈ ملیں توفوری فیصلے ہوں۔ دیگر یونین کونسلز کے ناظمین اورکونسلرز کوبھی ابھی سے لسٹیں بنا کر اپنی ترجیحات متعین کرکے اپنی یونین و وارڈ کے کام کروانے چاہیئے.تاکہ وقت و فنڈ کا ضیاع نہ ہو۔ اس کیلیئے اچھی ٹیم کے ساتھ ہوم ورک کی ضرورت ہے۔

ہمارے نمائندے انجینیر عثمان گل کے سوال کا جواب دیتے ہوئےملک ریاض الدین صاحب نے کہا کہ وہ فنڈ ملتے ہی ملہو والی سے جنڈ ، ملہو والی سے میرا شریف روڈ پر کام شروع کرائیں ۔جس کو آگلے مرحلے میں چکی، بروالہ ، ہدو والی سے انجرا تک بڑھایا جائے کیا جاہیگا اوروہ نلہڈ سے چھب روڈ پربھی کام شروع کر وائیں گے. اسکے علاوہ ڈھوک جرگر میں بجلی کہ کھمبے بھی لگیں گے. انھوں نے کہا کہ ملہو والی چوک کی سڑک کی مرمت اج سے شروع ہو رہی ہے. انھوں نے کہا انجرا تک روڈ بن جانے سے علاقہ کے مکینوں کومختصر ترین راستے سے کم از کم وقت میں پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کہ انجرا انٹرچینج تک رسائی ممکن ہو جائیگی.

انھوں نے کہا کہ ملتان خورد میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بنایا جارہا ہے پل کی تعمیر کہ بعد علاقہ کی بچیوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا. انھوں نے کہا کہ سیاست جذبات میں آئے بغیر ٹھنڈے مزاج سے کی جاتی ہے. صبر سے اور سوچ سمجھ سے صحیح وقت کا تعین کر کے قدم اٹھانا اچھے سیاست دان کی نشانی ہے. انھوں نے کہا کی میری جیت کا راز علاقے کے مسائل سے آگاہی اور انکے حل کیلئے ہر ممکن تگ و دو کرنے میں پنہاں ہے. انھوں نے کہا کی پروردگار مجھے مزید ہمت اور توفیق دے تکہ میں عوام کی آواز بن کر انکی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوششیں کرتا رہوں






Comments are Closed