وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین ٹیلفونک رابطہ ملکر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ملکر کام جاری رکھنے پراتفاق کیا اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مغوی پروفیسرز کی بازیابی انتہائی مثبت ہے، پاکستانیوں کو خوشی ہے کہ پروفیسرز محفوظ اورآزاد ہیں، مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، افغان امن اور مفاہتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 109 دن سے 80 لاکھ کشمیری یرغمال ہیں، وزیراعظم نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔
Related News

پاکستانی ادویاتی سپلیمنٹ کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ
کراچی: پاکستان میں تیارکردہ ادویاتی سپلیمنٹ بچوں اور بڑوں میں فولاد کی کمی دور کرنےRead More

خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی کی تحقیقات روکنے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہRead More
Comments are Closed