وزیر اعظم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،54 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2013 کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ پرامن اور خوشحال ہے،عالمی سطح پرپاکستانی معیشت کومثبت اندازمیں دیکھاجارہاہے۔ صنعتوں کاپہیہ چل رہاہے،لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کےذخائر21ارب ڈالرسےزائد ہوگئےہیں۔ مہنگائی کنٹرول کررہےہیں، افراط زر 2 فیصد تک نیچےآگئی ہے، اس کے علاوہ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں کام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے پیش نطر اوگرا نے ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 15 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 15 پیسے، پیٹرول 7 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 36 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت میں 8 روپے 17 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔






Comments are Closed