ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

ماسکو: 

روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں نئے صدر کے لیے انتخابی عمل منعقد کیا گیا جس میں موجودہ صدر ولادی میر پیوٹن کے علاوہ 7 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم اس بار بھی پیوٹن کا پلڑا بھاری رہا۔

ایگزٹ پول کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرکے چوتھی بار بھی روس کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔






Comments are Closed