ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 30 پاکستانی گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین ملے۔
تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر اطالوی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی ہے۔
(Next News) شہزادہ چارلس کو 104 ملین پاؤنڈز کی جعلی پیٹنگز فروخت »
Related News
سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوںRead More

پاکستان میں گَدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ برس کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کاRead More
Comments are Closed