پاکستان میں جمہوری حکومت اور پر امن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن:
ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے، ساتھ ہی پرامن احتجاج کےحق کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
Related News

امریکا کا پاکستان پر افغانستان میں شراکتی کردارکے لیے زور
اسلام آباد: امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اس کے ساتھ شراکت داری سے افغانستان میںRead More

اسرائیل اور فلسطین کو اپنی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد
واشنگٹن: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خودRead More
Comments are Closed