پرلن مسجد میرئڈن کنیکٹیکٹ میں میڈیا ورگشاپ کا انعقاد

میرئڈن   کنیکٹیکٹ:اسلامک کونسل آف نیو انگلیمڈ نے اسلامک ایسوسی ایشن آف گریٹر ہارٹ فرڈ اور مسلم کولیشن کونسل آف کنیکٹیکٹ کے تعاون سےپرلن مسجد میں ایک  میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ مس چیری انداس نےودکشاپ کے شرکاء کو میڈیا کی اہمیت سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جب میڈیا کے ذریعے سے مخصوص موضوعات پرعوام کی سوچ کو بدلا جاتا ہے۔ ان حالات میں تمام اداروں اور ان کی انتظامی اراکیں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ میڈیا سے متعلق معاملات میں محتاط رہیں۔ یہ ضروری ہے کہ انھیں اس بات کا علم ہو کہ میڈیا سے کیسے بات کرنی ہے۔ کیا بولنا ہے۔اور کتنا بولنا ہے۔ اور کس طرح اپنی بات کو آگے بڑھانا ہے۔اور جن معاملات کا علم نہ ہو ان سے متعلق یا تو وقت حاصل کیا جائے یارپورٹر کو کسی باخبر رکن سے متعارف کرادیا جائے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کی تواضع ظہرانے اور شروبات سے کی گئی۔






Comments are Closed