پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ مکمل، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر

دبئی: پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

دبئی میں کھیلی جانے والی پہلی پاکستان سپر لیگ کامیابی سے جاری ہے اور اس کا پہلا مرحلہ شائقین کرکٹ کے جوش و جذبے اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل فور مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے جگہ بنائی ہے۔ فائنل فور کا پہلا کوالیفائنگ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہوں گے جب کہ ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان جوڑ پڑے گا جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے فائنل راؤنڈ کے لیے دو ٹیمیں سامنے آئیں گی۔






Comments are Closed