چین کا تاحیات صدر رہنے کیلیے شی جن پنگ کو درپیش رکاوٹ ختم

بیجنگ: 

چین میں صدر کے عہدے کے لیے معیاد کو ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ کے تاحیات صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے صدارت کے عہدے کے لیے آئین میں درج مقررہ معیاد کی شق کو ختم کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص تاحیات صدر رہ سکتا ہے اس کے لیے 2964 اراکین میں سے صرف دو نے ترمیم کی مخالفت کی جب کہ تین اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، ترمیم کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ تاحیات صدر رہ سکتے ہیں۔

چین میں 1990 سے صدارت کے عہدے کے لیے مدت کا تعین کیا گیا تھا تاہم موجودہ صدر شی جی پنگ کی مقبولیت اور جانشین تجویز نہ کرنے کے باعث یہ خیال تقویت پکڑتا جا رہا تھا کہ شی جی پنگ کی معیاد صدارت میں اضافے کے لیے غور کیا جارہا ہے ۔ صدر شی جی پنگ نے پارٹی روایات کے برعکس اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے جانشین کا اعلان بھی نہیں کیا تھا۔






Comments are Closed