Main Menu

ہیلی کاپٹر حادثے میں تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 فوجی افسران ہلاک

تائپے: تائیوان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف شین ای مینگ سمیت دیگر 8 فوجی افسران ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے، تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف شین ای مینگ سمیت فوج کی اعلیٰ قیادت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں معمول کے دورے پر فوجی اہلکاروں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ تائپے کے قریب ہیلی کاپٹر پہاڑیوں سے ٹکراگیا۔

ہیلی کاپٹر میں 13 فوجی افسران سوار تھے جن میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 3 میجر جنرل اور فوج کی دیگر اعلیٰ قیادت شامل تھی، حادثے کے نتیجے میں 5 افسر زخمی ہوئے جب کہ باقی 8 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تائیوان کی صدر نے واقعہ میں فوجی افسران کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور 3 دن تک تمام مصروفیات ترک کردی ہیں، تائیوان کی صدر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرکے تمام تفصیلات کو سامنے لایا جائے گا۔






Comments are Closed