Main Menu

‎ نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎احسن اقبال کے خلاف کرپشن، کک بیکس اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کوئی کیس نہیں، ‎نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آراو پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ رہنما 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، ‎بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ احسن اقبال کا جرم نارووال کے عوام کی خدمت، نواز شریف کا ساتھ دینا اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے، ‎احسن اقبال نے اختیارات کا کیا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب کے پاس کوئی جواب ہے، ‎نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغواء کرنے کا جواب دے۔
ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎احسن اقبال کا اصل جرم نالائق اور نااہل حکومت کو بے نقاب کرنا ہے، نیب ترمیمی ‎آرڈیننس کے اجراء کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے جب کہ ‎عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔






Comments are Closed