Main Menu

Wednesday, June 22nd, 2016

 

مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کیلیے پہلے پاکستانی امام کا تقرر

مدینہ منورہ: خادم حرمین و شریفین سلمان  بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبویؓ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے ہیں۔ رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیتی ہے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے  اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ماہ صیام میںRead More


شام کی خانہ جنگی میں اب تک 700 سے زائد ڈاکٹرز مارے جاچکے ہیں، اقوام متحدہ

دمشق: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں گزشتہ 5 سالوں سے جاری جنگ میں اسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز پر فضائی حملوں اور بمباری میں اب تک 700 سے زائد ڈاکٹرز مارے جاچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ 5 سالوں سے جاری جنگ کے نتیجے میں اسپتالوں اور دواخانوں پر ہونے والے فضائی حملوں اور بمباری میں اب تک 700 سے زائد ڈاکٹرز مارے جاچکے ہیں جب کہ ان حملوں میں طبی عملے سمیت دیگر سیکڑوںRead More


لاس ویگاس میں برطانوی شہری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش

لاس ویگاس: برطانوی شہری نے امریکی صدارتی امیدوار کی متنازعہ شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ لاس ویگاس میں  انتخابی ریلی میں شریک تھے کہ مائیکل اسٹیون اسٹینفرڈ نامی برطانوی شہری  نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ ٹرمپ کا آٹوگراف لینا چاہتا ہے اور اسی دوران اس نے اس کی پشت پر لگے ہولسٹر سے گن نکالنے کی کوشش کی لیکن  اہلکار نے اسے فوری قابو کرلیا ۔ مائیکل اسٹیون اسٹینفرڈ کوعدالت میں  پیش کیا گیا جہاں جج سے استدعا کی گئی کہ اسٹینفرڈRead More


بحرین کو آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران: بحرین کی جانب سے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ  بحرین کا یہ قدم  سرخ لکیر کو پار کرنے کے مترادف ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے  دھمکی دی ہے کہ بحرین کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے خلاف جارحانہ اقدام اٹھا کر سرخ لکیر کو پارکرلیا ہے  جس کے بعد عوام کے پاس مسلح مزاحمت کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہ جاتا اورRead More


امریکی سینیٹ نے گن کنٹرول تجاویز کا بل مسترد کردیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے پیش کیے گئے بل کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے ملک میں اسلحہ کی خرید و فروخت کو محدود کرنے کے لیے پیش کیے گئے بل کو مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بل میں 4 مختلف تجاویز پیش کی گئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ رکھنے والے افراد کا پس منظر جاننے کے فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے اور تمام مشتبہ افراد کو حکومت دہشتRead More


پاکستان دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک ہے، سروے

عالمی سطح پر ہونے والے سروے میں پاکستان کو دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔ غیر ملکی ادارے ’’نمبیو‘‘ کی جانب سے کیے گئے سروے میں دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں رہائشی انڈیکس 24.14 ہے جو اسے دنیا کا سستا ترین ملک بناتا ہے۔ اس فہرست میں لاطینی امریکا کا ملک’’مالودوا‘‘ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر شامل ہے جب کہ فہرست میں قازقستان اورRead More


سوئس بینکوں میں پاکستانی دولت کا سراغ لگانے کیلیے اقدامات شروع

اسلام آباد: سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانے کے معاہدے کیلیے ایف بی آر کی ٹیم سوئس ٹیکس اتھارٹیز سے مذاکرات کیلیے جمعرات کو سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگی۔ایف بی آر کے ممبر و ترجمان ڈاکٹر اقبال نے ’’ایکسپریس‘‘کو بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیم جمعرات کو برن روانہ ہوگی جہاں سوئس ٹیکس حکام کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترامیم کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا۔ ذرائع  کے مطابق معاہدے میں ایسی شقیں شامل کرنے پر بات چیت ہوگی جس کےRead More


چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کا اغوا؛ تحقیقاتی ٹیم کو اہم فوٹیجز مل گئیں

کراچی: گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا جب کہ اغوا میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ۔ ایکسپریس نیوز نے اویس شاہ کے اغوا میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے پولیس کے مطابق یہ گاڑی آخری بار منگھوپیر کی علاقے میں دیکھی گئی تھی۔ ادھر پولیس نے اویس شاہ کی گاڑی کلفٹنRead More