Friday, September 2nd, 2016

 

پنجاب میں بچوں کے اغوا کا ڈرامہ سوشل میڈیا پر سرگرم ایک گروپ نے پھیلایا، رانا ثنااللہ

لاہور:  صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ایک گروپ پنجاب میں بچوں کے اغوا کے حوالے سے غلط شواہد اور امن و امان کی منفی  تصویر پیش کرکے معاشرے میں افراتفری پھیلا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں امن و امان اور بچوں کے اغوا سے متعلق بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ  کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کا ڈرامہ سوشل میڈیا پر سرگرم ایک گروپ نے پھیلایا اور اس حوالے سے غلط شواہد اورRead More


جمہوریت کی بقا کی لڑائی لڑنے پرترک عوام کوسلام پیش کرتے ہیں، صدرممنون حسین

اسلام آباد:  صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہیں جب کہ جمہوریت کی بقا کی لڑائی لڑنے پر ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صدرممنون حسین سے ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پراتفاق کیا گیا جب کہ دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران صدرممنون حسین نے ترک عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہاRead More


آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مردان حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

مردان:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضلع کچہری گیٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ضلع کچہری میں ہونے والے خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاورنے بھی مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔Read More


بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد:  وزیراعظم نواز شریف نے مردان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نواز شریف نے مردان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، پسپا ہوتے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہRead More


Pakistan nips Daesh in the bud

Afroasia Islamabad – Pakistan Army said yesterday that it has foiled the attempts of Islamic State (Daesh) to organise itself in Pakistan by carrying out timely operations. Pakistan Army spokesman Lt-Gen Asim Saleem Bajwa in media briefing said 309 terrorists belonging to Daesh have been arrested – including 25 foreigners of Afghan, Syrian and Iraqi nationalities. The core group comprised of around two dozen people while the whole body had organised itself into two main groups – the Kutaiba Haris (planning wing) and Kutaiba Mubashir (militant wing), revealed Bajwa, whoRead More


Lion of Panjshir’s son ready to take up his Afghan destiny

Afroasia Online – His first public appearance was at the tender age of 12, a tiny figure walking, head down in grief, beside his legendary father’s coffin. Fifteen years later, Ahmad Massoud, son of Ahmad Shah Massoud – the charismatic, French-speaking mujahedeen commander who held the Soviets at bay and was Afghanistan’s last bulwark against the Taliban – is ready to step into the spotlight once more. When he arrives unannounced at his father’s tomb in an immaculate white shalwar kameez, it is as though he were an apparition: a womanRead More


US, others agreed ‘secret’ exemptions for Iran after N-deal

Afroasia Online : The United States and its negotiating partners agreed “in secret” to allow Iran to evade some restrictions in last year’s landmark nuclear agreement in order to meet the deadline for it to start getting relief from economic sanctions, according to a report reviewed by Reuters. The report is to be published on Thursday by the Washington-based Institute for Science and International Security, said the think tank’s president David Albright, a former UN weapons inspector and co-author of the report. It is based on information provided by severalRead More


Uzbekistan’s president is critically ill: government

Afroasia News Report / Monitoring Desk : Uzbekistan’s President Islam Karimov is critically ill, his government said on Friday, which could indicate that Central Asia’s most populous nation is preparing for its first transfer of power since independence. The health of Karimov, 78, has sharply deteriorated over the past 24 hours, the cabinet said in a brief statement published by official newspaper Narodnoye Slovo. “The doctors assess (his health) as critical,” the cabinet said, adding that Karimov has been in hospital since Saturday, when he suffered a stroke. Several otherRead More


امریکی ریاست فلوریڈا میں راکٹ خلا میں جانے سے قبل فضا میں تباہ

فلوریڈا:  امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا راکٹ آزمائشی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا میں راکٹ اسپیس ایکس فالکن 9 خلا میں جانے کے لئے تیار تھا اور جیسے ہی اس نے پرواز بھری تو زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد دھویں کے بادل فضا میں بلند ہونے لگے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 12 ستمبرکو ہوگی

ریاض:  سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید قرباں 12 ستمبر بروز پیر ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید قرباں 12 ستمبر بروز پیر ہوگی۔


بھارتی ایئرچیف کا پاکستان کو دولخت کرنے میں فوج کے کردارکا اعتراف

نئی دلی:  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بعد ایئرچیف مارشل اروپ راہا نے بھی پاکستان کو دولخت کرنے میں فوج کے کردار کا اعتراف کرلیا۔ دہلی میں ایرو اسپیس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف مارشل اروپ راہا کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں بھارتی حکومت نے پوری طرح فضائی طاقت کا استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستانی جنگی طیاروں نے مشرقی پاکستان (بنگلادیش) سے بھارتی ایئربیسز، انفرااسٹرکچر اور ایئرکرافٹ کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں ایئرفورس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیکن 1971Read More


مودی ہو یا ’’را‘‘ دشمن کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں، سربراہ پاک فوج

گلگت:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے طوفان پرجس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں کرسکا جب کہ مودی ہو یا ’’را‘‘ ہم دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں۔ گلگت میں پاک چائنہ اقتصادری راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کوبہت اچھی طرح سمجھتا ہوں، یہاں کے لوگوں سے زیادہ جفا کش کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی سیکیورٹی ہرقیمت پریقینی بنائیں گےجب کہ قومRead More


پشاور کی کرسچن کالونی میں مسلح افراد کا حملہ، فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد ہلاک

پشاور:  ورسک ڈیم کے قریب کرسچن کالونی میں مسلح افراد نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ پشاور میں ورسک ڈیم کے قریب واقع کرسچن کالونی میں علی الصبح 4 مسلح دہشت گرد داخل ہوئے اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت  گرد ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پاک فوجRead More