Wednesday, October 26th, 2016

 

ترکی کی عراق میں زمینی آپریشن کرنے کی دھمکی

انقرہ:  ترکی نے اپنی جانب بڑھنے والے کسی بھی خطرے کے پیش نظر عراق میں زمینی آپریشن کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ میلو کیسوگلو کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب بڑھنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور اگر اس کے لئے عراق میں زمینی آپریشن بھی کرنا پڑا تو اس کے لئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر ترکی پر کسی بھی خطرے کو نافذRead More


اسلام آباد: پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیرجین فرانکوئس کاؤٹیئن نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں ترقی اور خطے کے ممالک کے درمیان رابطوںکو تقویت دینے کا سبب بنے گا، سی پیک سے ہونے والی ترقی جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بین الاقوامی برادری کیلیے اچھا پیغام نہیں، دونوں ممالک میں کشیدگی جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کاخطرہ پیداکرتی ہے۔ ایکسپریس کوخصوصی انٹرویو میں سفیر یورپی یونین کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہیے مگر کشمیریوں کوبھی ان مذاکرات کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی کیلیے جی ایس پی پلس میں توسیع کے حوالے سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے جس کے لیے یورپی یونین کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا، اس کے بعد پاکستان کیلیے جی ایس پی پلس کی سہولت میں توسیع کاکیس یورپی پارلیمنٹ میں پیش ہوگا جہاں ممبر اسٹیٹس فیصلہ کریں گی تاہم پاکستان کی جانب سے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور پاکستان 27کنونشن پرعملدرآمد کررہا ہے، پاکستان میںامن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروںکیلیے پاکستان میںسرمایہ کاری کے حوالے سے کشش بڑھ گئی ہے۔ یورپی یونین کو بلوچستان میں لوگوںکوغیرقانونی طورپرزبردستی اٹھاکرلے جانے اورغائب کیے جانے کے معاملہ پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔جین فرانکوئس کاوٹیئن نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چائلڈ لیبر، جبری مشقت کے خاتمے اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہتراقدامات کیے ہیں۔ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بڑے دل کے ساتھ 50لاکھ مہاجرین کو پناہ دیے رکھی ہے،افغانستان میں صرف مذاکرات کے ذریعے ہی امن بحال ہوسکتا ہے۔ سفیریورپی یونین نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ ایک المیہ ہے اور اس پر یورپی یونین کوتشویش ہے البتہ قانونی طریقے سے ہنرمند اور تربیت یافتہ لوگوںکی مائیگریشن قابل ستائش ہے۔ سفیر یورپی یونین نے کہاکہ یورپی یونین سزائے موت کے خلاف ہے کیونکہ ہرعدالتی نظام میں کوئی نہ کوئی خامی ہوتی ہے،ایک بارکسی کوغلط سزائے موت ہوجائے تواس کی واپسی ممکن نہیں ہوتی، پاکستان نے دہشت گردوں کوسزائیں دینے کیلیے سزائے موت پرعائد پابندی اٹھالی ہے مگر پاکستان کواس حوالے سے بین الاقوامی کنونشن آئی سی سی پی آرکااحترام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ یورپی یونین یہ توقع نہیں رکھتا کہ پاکستان راتوں رات پرفیکٹ ہوجائے گا لیکن بہتری کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔

راولپنڈی:  سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے آرمی ایلیٹ کمانڈو کیپٹن روح اللہ کو تمغہ جرأت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی  میں آرمی کےکیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ہیں۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق پشاور کی تحصیل شبقدر سے تھا۔


پاک بھارت کشیدگی خطرناک ہے، کشمیر پر مذاکرات کیے جائیں، سفیر یورپی یونین

اسلام آباد:  پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیرجین فرانکوئس کاؤٹیئن نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں ترقی اور خطے کے ممالک کے درمیان رابطوںکو تقویت دینے کا سبب بنے گا، سی پیک سے ہونے والی ترقی جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بین الاقوامی برادری کیلیے اچھا پیغام نہیں، دونوں ممالک میں کشیدگی جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کاخطرہ پیداکرتی ہے۔ سفیر یورپی یونین کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالکRead More


روس کی پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیش کش

ماسکو:  روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کوئٹہ میں انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامید ہوں کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاRead More


پاکستان میں جمہوری حکومت اور پر امن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن:  ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ جانRead More