Monday, April 10th, 2017

 

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امام کعبہ

لاہور:  امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم آل طالب کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نماز فجر کی امامت کے بعد اپنے بیان میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اللہ پاکستان کو ہر قسم کی برائیوں اور شر سے محفوظ رکھے اور امت مسلمہ کی حفاظت فرمائیں۔


بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

راولپنڈی:  پاکستان مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس آفیسر 41885z کمانڈر کلبوشن سدھیر یادیو عرف حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016 ایک خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے جاسوسی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمانRead More