Wednesday, April 19th, 2017

 

امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی، شمالی کوریا

پیانگ یانگ:  شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی۔ برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹریو میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں، مذمتوں اور امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے گا جو کہ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے


ٹائم میگزین کا 100 بااثرشخصیات کیلیے ریڈرزپول، مودی کو ایک ووٹ بھی نہ ملا

نیویارک:  امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کے سروے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔ سروے میں فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے، حتمی فہرست کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا۔  ان کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ہایو، وائٹ ہاؤس کے سیکریٹری شان اور ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدرکو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔ ریڈرز سروے میںRead More