Monday, March 12th, 2018

 

جرمنی میں ایک اور مسجد کو آگ لگا دی گئی

برلن:  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر کے آگ لگا دی جس کے باعث مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برلن میں تین نامعلوم افراد ترک مسلمانوں کے زیر انتظام مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے باعث مسجد کے بیرونی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ مسجد کے منتظم بیرم ترک نے برلن پولیس کو بتایاRead More


چین کا تاحیات صدر رہنے کیلیے شی جن پنگ کو درپیش رکاوٹ ختم

بیجنگ:  چین میں صدر کے عہدے کے لیے معیاد کو ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد موجودہ صدر شی جن پنگ کے تاحیات صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے صدارت کے عہدے کے لیے آئین میں درج مقررہ معیاد کی شق کو ختم کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص تاحیات صدر رہ سکتا ہے اس کے لیے 2964 اراکین میں سے صرف دو نےRead More


نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 50 افراد ہلاک

کھٹمنڈو:  نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی،Read More