Friday, March 16th, 2018

 

ترکی شام میں فوجی کارروائی بند کرے، یورپی پارلیمنٹ

دمشق:   یورپی پارلیمنٹ نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ عفرین اور دیگر شامی علاقوں میں اپنی عسکری کارروائی کو روک دے اور ترک افواج کو واپس بلا لے۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی کو شامی تنازع کے حل کی خاطر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاہم ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ وہ ان کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، جنھیں امریکا سمیت یورپی یونین نے بھی دہشت گردRead More


نیپال کے چیف جسٹس غلط تاریخ پیدائش بتانے پر برطرف

کھٹمنڈو:  نیپال میں چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی کو غلط تاریخ پیدائش بتانے پر برطرف کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی پر اپنی دستاویزات میں غلط تاریخ پیدائش بتانے کا جرم ثابت ہوگیا، جس پر جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس کو ان کے منصب سے فارغ کر دیا۔ چیف جسٹس پر الزام تھا کہ وہ اب سے 7 ماہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن انہوں نے مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اپنی غلط تاریخRead More


ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، سعودی ولی عہد

ریاض:  سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی  کی منظوری دے دی ہے جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ  کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان  19 سے 22Read More


امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر پر کرپشن کا الزام، نیب نے طلب کرلیا

اسلام آباد:  نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان  پہنچانے کے الزام میں امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے امریکا کے لیے نامزد  سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔ اس اقدام کی وجہ سےRead More