Monday, March 19th, 2018

 

ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

ماسکو:  روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں نئے صدر کے لیے انتخابی عمل منعقد کیا گیا جس میں موجودہ صدر ولادی میر پیوٹن کے علاوہ 7 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم اس بار بھی پیوٹن کا پلڑا بھاری رہا۔ ایگزٹ پول کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرکے چوتھی بار بھی روس کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


شی جن پنگ دوسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب

بیجنگ:  چین کی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے صدر منتخب کرلیا ہے  جس کے بعد وہ 2023 تک ملک کے صدر رہیں گے۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2 ہزار 970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا جب کہ اینٹی کرپشن فورس کے سربراہ اور صدر شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو آئندہ 5 سال کے لیے نائب صدربھی منتخب کیا گیا، نائب صدر منتخب ہونے والے وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹ پڑےRead More


فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح ہے، سعودی ولی عہد

واشنگٹن:  سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے  دورہ امریکا کے دوران باورکرایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران ’سی بی ایس‘ ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات80سال پر محیط ہیں۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پراناحلیف ہے۔ ’سی بی ایس‘ ٹی وی کے پروگرام’’60منٹ‘‘ میں بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہاRead More