Wednesday, April 4th, 2018

 

امریکا کا پاکستان پر افغانستان میں شراکتی کردارکے لیے زور

اسلام آباد:  امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اس کے ساتھ شراکت داری سے افغانستان میں امن کے ہدف کے حصول کیلئے بامعنی کردارادا کرسکتا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات جنوبی ووسطی ایشیاء کیلئے قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایمبیسیڈرایلس جی ویلز نے پاکستان کادورہ مکمل کرنے پراور پاکستانی سیاسی وعسکری حکام سے دوطرفہ ملاقاتوں میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ افغانستان میں شراکت داری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔


اسرائیل اور فلسطین کو اپنی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد

واشنگٹن:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے تاہم اسرائیل کو بھی اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے۔ امریکی اخبار دی اٹلانٹک سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تمام لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک پُر امن ریاست میں رہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین کا حق حاصل ہے اور دونوں ایک پُر امن ریاستRead More


امریکا میں یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں فائرنگ سے ایک ہلاک، 4 زخمی

کیلیفورنیا:  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ کے ہیڈکوارٹر میں ایک خاتون نے فائرنگ کرکے 4 ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق  یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے باعث پہلے دفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یوٹیوب کی دو خاتون اور دو مرد ملازمین زخمی ہوگئے اور بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔زخمیوں کو زکر برگ اسپتال فرانسیسکو منتقل کردیاRead More