Main Menu

Wednesday, November 13th, 2019

 

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری شہادتیں 18 سے زیادہ ہو سکتی ہیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حملوں کے سلسلے کا آغاز گزشتہ روز ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹRead More


مولانا کا اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک نئے محاذ پر جانے کا اعلان کر دیاگیا ہے، دو ہفتوں سے ایک قومی سطح کا اجتماع تسلسل کے ساتھ ہوا، ہماری قوت یہاں پر جمع ہیں جب کہ ہمارے دیگر کارکنان یہاں دھرنے میں شریک افراد کے تعاون کے منتظر ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سڑکوں پر موجود اپنے ساتھیوں کے پاس جائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دیوار ہل چکی ہےRead More


بنگلہ دیش میں دو ریل گاڑیوں میں خوفناک تصادم 15 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ

ڈبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دو ریل گاڑیاں ٹریک کی تبدیلی کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور مسافر اندر پھنس گئے۔ رات گئے ہونے والے تصادم کے وقت مسافر سو رہے تھے۔ ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کے خوفناک حادثے میں کم سے کم 15 مسافر ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کرRead More


کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔ ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا جب کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی، ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلRead More